نہر لوئر مائینر میں دس فٹ چوڑا شگاف‘ مکینوں کا احتجاج

نہر لوئر مائینر میں دس فٹ چوڑا شگاف‘ مکینوں کا احتجاج

  

رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) تھانہ آباد پور کی نزدیکی نہر لوئر مائینر میں دس فٹ چوڑا شگاف درجنوں ایکڑ فصلیں زیر آب محکمہ انہار کے ملازمین خاموش تاحال شگاف بند نا کیا جا سکا مقامی افراد کا احتجاج تفصیل کے مطابق تھانہ آباد پور کے نزدیک چلنے والی نہر لوئر مائینر میں گزشتہ علی الصبح دس فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا جو تاحال پر نا کیا گیا جس کے نتیجے میں درجنوں ایکڑ فصلیں زیر آب آگئیں جن کے مکمل طور پر ختم ہو جانے کا اندیشہ ہے مقامی زمینداروں اور رہائیشیوں نے محکمہ انہار کے(بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

اہلکاروں کو اطلاع دی جنہوں نے شگاف پر کرنے کی بجائے زمینداروں کو کہا کہ آپ خود شگاف پر کر لیں ہم نہیں آسکتے۔ مقامی زمیندار جام برکت شاہین۔ طارق خان لنگاہ کی قیادت میں درجنوں افراد نے محکمہ انہار پر اظہار حیرانی کرتے ہوئے وزارت پانی بجلی سے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

شگاف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -