حکومت ”معاشی چیلنجز“ سے نمٹنے کیلئے دن رات کوشا ں ہے:خاور علی شاہ

    حکومت ”معاشی چیلنجز“ سے نمٹنے کیلئے دن رات کوشا ں ہے:خاور علی شاہ

  

کبیروالا(نامہ نگار) حکومت ”معاشی چیلنجز“ سے نمٹنے کیلئے دن رات کوشا ں ہے،عوام کے تعاون سے ”کروناوائرس“کے خلاف جنگ جیتنے میں حوصلہ افزا نتائج(بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

مل رہے ہیں، حکومت کی جانب سے عوام کو ”ریلیف“ فراہم کرنے کی راہ میں رکاوٹ بننے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،ان خیالات کا اظہار قائد سید گروپ وممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے اپنی رہائشگاہ پرمعززین علاقہ اور کارکنان سے گفتگو کرتے کیا۔انہوں نے کہا کہ انڈیاکے جنونی عزائم سے عالمی امن کونقصان پہنچ رہا ہے،خطے میں ”تھانیدار“ بننے کا بھارتی خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا، عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم وستم پرخاموش تماشائی بننے کی بجائے اقوام متحدہ کے قوانین کے مطابق کشمیری عوام کو حق خودارادیت دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ تحصیل کبیروالا میں ہونیوالے ترقیاتی منصوبہ جات کی بروقت تکمیل اور میعار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،اس حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گااور مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کرنیوالوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

خاور علی شاہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -