تھانہ روہیلانوالی پولیس کی کارروائی لقمانی ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

  تھانہ روہیلانوالی پولیس کی کارروائی لقمانی ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

  

روہیلانوالی (نامہ نگار)تھانہ روہیلانوالی پولیس کی خوف کی علامت ڈکیت گینگ کے خلاف بڑی کارروائی، لقمانی ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار، 15 لاکھ نقد رقم (بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

سمیت 32 لاکھ سے زائد لوٹا گیا مال برآمد کر لیا۔تفصیل کے مطابق ڈی پی اومظفر گڑھ ندیم عباس کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر اصغر خان چانڈیہ اور ایس ایچ او تھانہ روہیلانوالی سب انسپکٹر عرفان افتخار باجوہ کی پولیس ٹیم کے ہمراہ سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں، ایس ایچ او عرفان افتخار باجوہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ 5 ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث ملزمان (1) سرغنہ رانا لقمان(2) رانا قدیر(3) محمد اصغر(4) امان اللہ(5) کاشف عرف گھگا(6) رانا اویس کو گرفتار کرکے ملزمان سے ڈکیتی شدہ رقم 15 لاکھ روپے 3 عدد موٹرسائیکل 2 عدد پسٹل 30 بور 1 عدد کلاشنکوف اور 16 لاکھ کا مال مویشی برآمد کرکے مقدمہ کے مدعیوں کو رقم اور مال مویشی انکے حوالے کر دیا اور ملزمان کو حوالات بند کردیا،اس موقع پر ایس ایچ او سب انسپکٹر عرفان افتخار باجوہ کا کہنا تھا کہ ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس کی ہدایات کیمطابق جرائم پیشہ افراد خلاف اسی طرح کاروائیاں جاری رہیں گی۔

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -