پنجاب حکومت کا عید الاضحی پر پارک تفریحی مقام بند رکھنے کا فیصلہ 

پنجاب حکومت کا عید الاضحی پر پارک تفریحی مقام بند رکھنے کا فیصلہ 

  

لاہور(آئی این پی) پنجاب حکومت نے عید الاضحی پر صوبے بھر کے پارک اور تفریحی مقام بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ کابینہ کمیٹی برائے کورونا اینڈ ڈینگی کنٹرول کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔ اجلاس میں عید الاضحی کے ایام میں سمارٹ لاک ڈان کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔اس کے علاوہ اجلاس میں سکولوں کے ایڈمن آفس کھولنے اورانتظامی عملے کو آنے کی اجازت دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ جب کہ طلبہ اور اساتذہ کوسکولوں میں آنیکی اجازت نہیں ہو گی۔سکول کھولنے سے پہلے محکمہ سکول ایجوکیشن ایس او پیز پر مکمل گائیڈ لائن جاری کرے گا۔ سکولوں کو 2شفٹوں میں چلانے پر غورکیا جا رہا ہے جبکہ ہرشفٹ میں ڈھائی گھنٹے کی کلاسز ہوں گی۔سکولوں میں ہینڈ واش، ماسک اوردیگر ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب میں ڈینگی سرویلنس نہ کرنیوالے عملے کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔اس کے علاوہ اجلاس میں بریفنگ دی گئی ہے کہ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں کمی کا رحجان دیکھنے میں آرہا ہے جبکہ 6شہروں میں مخصوص تعداد سے زیادہ کورونا مریض آنے پرعارضی لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔

پارک بندش فیصلہ

مزید :

صفحہ اول -