گوجرانوالہ کے دال چاول،میٹھی لسی،چونسہ آم پسندیدہ،سنتھیارچی

گوجرانوالہ کے دال چاول،میٹھی لسی،چونسہ آم پسندیدہ،سنتھیارچی

  

اسلام آباد (این این آئی)امریکی صحافی سنتھیاڈی رچی نے کہا ہے کہ اسے اپنے کیس کے سلسلے میں پاکستان کی عدالتوں پر پورا بھروسہ ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنتھیا رچی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے مسخرہ شو کیا جارہا ہے جو جلد ہی انٹرنیشنل کمیونٹی بھی دیکھے گی۔انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ اور باقی تمام اتھارٹیز بہترین کام کریں گی۔ سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میٹھی لسی، فریش آم اور خاص طور پر چونسا آم میرے پسندیدہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دال چاول ہمیشہ سے پسند ہے اور یہاں گوجرانوالہ کے دال چاول پسند ہیں۔

چونسہ پسندیدہ

مزید :

صفحہ آخر -