فیصل آباد، سمارٹ لاک ڈاؤن میں 24 جولائی تک توسیع

فیصل آباد، سمارٹ لاک ڈاؤن میں 24 جولائی تک توسیع

  

فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)فیصل آباد سمیت پنجاب کے سا ت شہروں میں کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظرسیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے چوبیس جولائی تک سمارٹ لاک ڈاؤن کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ فیصل آباد میں وارث پورہ چوک، ڈی ٹائپ کالونی، منڈی کوارٹر، علامہ اقبال کالونی، رضاآباد، رضا گارڈن،ایڈ ن گارڈن، عبد اللہ گارڈن، النجف کالونی، مسلم ٹاؤن، بی بلاک اور آئی بلاک اورآئی بلاک، مدینہ ٹاؤن کے ڈبلیو،ایکس وائے بلاک، آمنہ آباد، نثار کالونی، سمن آباد، پیپلز کالونی نمبر1، جڑانوالہ میں لاہورروڈ سے ملحقہ تمام گلیاں، نیا بازار، مین بازار، سلطان مارکیٹ، نیوشاپنگ سنٹر، مین بازار، مکوانہ مارکیٹ، مسجد بازار، چرچ سے نشاط سینما چوک تک رہائشی و کمرشل مارکیٹس کو بند کردیاگیاہے۔ فیصل آباد کے ان تمام علاقوں سمارٹ لاک ڈاؤن کی تاریخ میں چوبیس جولائی تک توسیع کردی گئی ہے۔ان علاقوں میں پچا س سے زائد کرونا کے کیسز سامنے آئے تھے جن کے پیش نظران علاقوں میں سمارٹ لاکھ ڈاؤن کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔

لاک ڈاؤن توسیع

مزید :

صفحہ آخر -