وفاقی وزیر علی زیدی نے حبیب جان کے عزیربلوچ اورپیپلزپارٹی سے تعلقات پرمبنی ویڈیوٹویٹ کردی

وفاقی وزیر علی زیدی نے حبیب جان کے عزیربلوچ اورپیپلزپارٹی سے تعلقات پرمبنی ...
وفاقی وزیر علی زیدی نے حبیب جان کے عزیربلوچ اورپیپلزپارٹی سے تعلقات پرمبنی ویڈیوٹویٹ کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر علی زیدی نے حبیب جان کے عزیربلوچ اورپیپلزپارٹی سے تعلقات پرمبنی ویڈیوٹویٹ کردی ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر علی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حبیب جان کے عزیربلوچ اورپیپلزپارٹی سے تعلقات پرمبنی ویڈیوٹویٹ کردی،علی زیدی نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ جرم اورسیاست ایک دوسرے کےساتھ چل پڑے ہیں،آصف زرداری اوران کے حواری حبیب جان کے ذریعے بے نقاب ہوگئے، حبیب جان نے آصف زرداری،قادرپٹیل کوبے نقاب کردیا۔
وفاقی وزیر نے عزیربلوچ کے قریبی ساتھی حبیب جان بلوچ کی انکشافات پرمبنی ویڈیو شیئرکی جس میں حبیب جان بلوچ کاکہناہے کہ 2012 میں پیپلزپارٹی نے عزیربلوچ سے رابطہ کیا،عزیربلوچ پھرپیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے،حبیب جان بلوچ کاکہنا ہے کہ قائم علی شاہ،شرمیلافاروقی،فریال تالپورعزیزبلوچ کے پاس گئے،آصف زرداری سے عزیربلوچ کی ملاقات ہوئی تھی۔
حبیب جان بلوچ کاکہنا ہے کہ حکومت جب خطرے میں آئی توعزیربلوچ سے تعلقات ختم ہوئے،ایک گروپ کراچی میں آئی جی سندھ تک کاتبادلہ کرتاتھا،وزارت داخلہ رحمان ملک کی صورت عزیربلوچ کے دروازے پررہتی تھی۔
حبیب جان نے کہاکہ آصف زرداری کی خواہش تھی اویس مظفرلیاری سے الیکشن لڑیں،اویس مظفرکے آنے سے جھگڑے کی بنیادشروع ہوئی۔