مافیا،ڈان،جرائم پیشہ افرادبڑے عہدوں پربیٹھے ہیں،سپریم کورٹ کواب معاملے کانوٹس لینا چاہیے،علی زیدی

مافیا،ڈان،جرائم پیشہ افرادبڑے عہدوں پربیٹھے ہیں،سپریم کورٹ کواب معاملے ...
مافیا،ڈان،جرائم پیشہ افرادبڑے عہدوں پربیٹھے ہیں،سپریم کورٹ کواب معاملے کانوٹس لینا چاہیے،علی زیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر علی زیدی نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کواب معاملے کانوٹس لیناچاہیے،مافیا،ڈان،جرائم پیشہ افراد بڑے عہدوں پربیٹھے ہیں۔
وفاقی وزیر علی زیدی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون حرکت میں آچکا ہے، کیسز چل رہے ہیں اورچیزیں کھلتی جارہی ہیں، پیپلزپارٹی سے متعلق دنیا کو سب پتہ چل گیا،تمام افراد سے درخواست ہے اس جنگ میں میراساتھ دیں ۔
علی زیدی نے کہاکہ لوگوں سے گھرخالی کراکربلاول ہاؤس بنائے گئے،میں خود سے بات نہیں کرتا جو بات کی وہ جے آئی ٹی سے متعلق کی ،جو جے آئی ٹی سندھ حکومت نے جاری کی وہ حصہ نمبر ایک اورمیری نمبر2 ہے، انہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی رپورٹس میرے پاس2 یا 3 دن سے نہیں آئیں 3 سال سے چیخ رہا ہوں ،سندھ حکومت نے مکمل جے آئی ٹی رپورٹ جاری نہیں کی ۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ سپریم کورٹ کواب معاملے کانوٹس لیناچاہیے،مافیا،ڈان،جرائم پیشہ افرادبڑے عہدوں پربیٹھے ہیں، ان کولوگوں کوانصاف ملنا چاہیے جن کےساتھ مافیا،ڈان نے زیادتیاں کیں،انہوں نے کہاکہ سزااورجزااللہ کاقانون ہے، عدالت میں دائر کرنے کےلئے پٹیشن تیار کررہاہوں ،مجرموں کوسزاملنی چاہیے،مجرم ایوانوں میں بیٹھ کربجٹ پرتقاریرکرتے ہیں،یہ توسزاکے مستحق ہیں،انہوں نے کہاکہ مافیاکے خاتمے سے کراچی میں خوف کی فضادم توڑگئی۔