ڈھورونارو کے غریب استاد کے روڈ حادثے میں مہرے متاثر، علاج کے لیے اپیل

ڈھورونارو کے غریب استاد کے روڈ حادثے میں مہرے متاثر، علاج کے لیے اپیل
ڈھورونارو کے غریب استاد کے روڈ حادثے میں مہرے متاثر، علاج کے لیے اپیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر )ڈھورونارو کا غریب استاد روڈ حادثے میں مہرے متاثر ہونے سے بستر پر ،غربت کےباعث آپریشن و علاج کرانے سے قاصر ، مخیر حضرات سے آپریشن وعلاج کرانے کی اپیل ، سماجی اور ویلفیئر ادارے میری مددکریں استاد نبی بخش کمبر کی میڈیا سے بات ۔

تفصیلات کےمطابق پانچ بچوں کا باپ اور محکمہ تعلیم میں پرائمری ٹیچر استاد نبی بخش کمبرجوکہ ڈھورونارو کےنزدیک ہیرل اسٹیشن کارہائشی ہےاستاد نبی بخش کمبار تین ماہ عمرکوٹ میں موٹرسائیکل کے ایک روڈ حادثے میں کمرکے مہروں کی شدید تکلیف میں مبتلا ہوگیا جس کےباعث استاد نبی بخش کمبار چلنے پھرنے سے معذور ہوگیا۔  استاد نبی بخش کمبار کی عمر چالیس سال ہےاورنبی بخش کمبارپانچ بچوں کا باپ ہے گھر میں رکھی جمع پونجی نبی بخش کےعلاج معالجےاور اسپتالوں کے پے درپے  چکروں پر خرچ ہوگئی۔

نبی بخش کمبار نےمیڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ میں ایک غریب ٹیچر ہوں قدرتی میرے ساتھ یہ حادثہ ہوگیا بون کئیر اسپتال والے میری مہروں کی اس تکلیف بیماری کا علاج آپریشن بتاتے ہیں ڈاکٹرز کا کہنا ہےکہ مہرے کے دوتین آپریشن ہوگئے ان آپریشن پر ڈاکٹر کم ازکم پانچ سے سات لاکھ روپے تک کا خرچ بتاتے ہیں میں ایک غریب پرائمری ٹیچر ہوں اتنی بڑی رقم کہاں سے لاوں میرے پانچ بچے ہے تنخواہ میں سے بڑی مشکل سے گھر کا گذر بسر ہوتا ہے ۔

استاد نبی بخش کمبار نے حکام بالا سماجی رفاعی اداروں اور مخیر حضرات سے اپیل کی کہ خدارا میری مدد کی جائے کوئی اللہ کا بندہ میرا آپریشن کرادیں میں اس وقت بڑی مشکل میں ہوں معذوری کےباعث زندگی بڑی مشکل اور تکلیف دہ ہوگی ہے وزیراعلیٰ سندھ ،صوبائی وزیر تعلیم ،صوبائی وزیر صحت میری علاج معالجے میں مدد کریں۔