وزیراعظم سے ینگ ڈاکٹرز کی ملاقات رنگ لائی، مطالبات پورے احتجاج ختم

وزیراعظم سے ینگ ڈاکٹرز کی ملاقات رنگ لائی، مطالبات پورے احتجاج ختم
وزیراعظم سے ینگ ڈاکٹرز کی ملاقات رنگ لائی، مطالبات پورے احتجاج ختم

  

مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آزادکشمیر میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے اپنے بیشتر مطالبات پورے ہونے پر اپنا احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر فہیم گردیزی کی سربراہی میں ایک وفد نے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی اور ان کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔

بی بی سی کے مطابق ایسوسی ایشن کے ترجمان ڈاکٹر راجہ عمر منیر نے بتایا کہ ینگ ڈاکٹرز آج سے ریاست بھر کے اسپتالوں میں حسب معمول میڈیکل سروسز فراہم کرنا شروع کر دیں گے۔ڈاکٹر عمر منیر نے بتایا کہ وزیراعظم نے اس خطے کے ڈاکٹرز کی پاکستان کے دیگر صوبوں میں کام کرنے والے ڈاکٹرز کے برابر مساوی حقوق دینے کے بارے میں متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے۔

بی بی سی کے مطابق انھوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نے ریاست بھر کے بنیادی ہیلتھ یونٹ میں ڈاکٹر تعینات کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی جبکہ سات اضلاع میں آئی سی یو یونٹ، مختلف اسپتالوں وینٹی لیٹرز سمیت دیگر سازوسامان اور مختلف اسپتالوں کو آپ گریڈ کرنے کے بارے بھی وفد کو آگاہ کیا.

ڈاکٹرز کی مختلف کیڈرز کی آسامیاں کو ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات کے مطابق تخلیق کیا جائے گا۔راجہ عمر منیر نے بتایا کہ وزیر اعظم نے کورونا کی وبا میں محدود وسائل کے باوجود فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ینگ ڈاکٹرز کی خدمات کو سراہا اور ان کے مطالبات کے حل کے بارے میں متعلقہ حکام کو احکامات بھی جاری کر دیے ہیں۔

مزید :

علاقائی -آزاد کشمیر -مظفرآباد -