وفاقی حکومت کاریٹائرمنٹ کی عمر 55 سال کرنے پرغور
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے ریٹائرمنٹ کی عمر 55 سال کرنے پرغورشروع کردیاہے،تمام سرکاری ملازمین کیلئے نئی پالیسی کی تیاری کاعمل جاری ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ وفاقی حکومت نے ریٹائرمنٹ کی عمر 55 سال کرنے پرغورشروع کردیاہے، سینئرملازمین ریٹائرکرکے نوجوان بھرتی کرنے کی تجویززیر غور ہے ،تمام سرکاری ملازمین کیلئے نئی پالیسی کی تیاری کاعمل جاری ہے۔
دستاویز کے مطابق ملازمین کوقبل ازوقت پنشن،گریجویٹی دے کرریٹائرکیاجائے گا،قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کے معاملے پر 3 الگ الگ کمیٹیاں کام کررہی ہیں،کمیٹیاں ملازمین کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی تجاویزپیش کریں گی،ذرائع کاکہنا ہے کہ کابینہ منظوری کے بعد پالیسی کانفاذہوگا۔