سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آبادکےلئے آئندہ ہفتے کی کازلسٹ اورججز روسٹرجاری

سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آبادکےلئے آئندہ ہفتے کی کازلسٹ اورججز روسٹرجاری
سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آبادکےلئے آئندہ ہفتے کی کازلسٹ اورججز روسٹرجاری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آبادکےلئے آئندہ ہفتے کی کازلسٹ اورججز روسٹرجاری کردیاگیا،پرنسپل سیٹ اسلام آبادمیں آئندہ ہفتے3بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنچ نمبرایک چیف جسٹس گلزاراحمد،جسٹس اعجازالاحسن اورجسٹس مظہرعالم پرمشتمل ہوگا،بنچ 2میں جسٹس مشیرعالم اورجسٹس قاضی فائزعیسیٰ شامل ہوں گے،بنچ3جسٹس عمرعطابندیال اورجسٹس قاضی محمد امین پرمشتمل ہوگا۔

نیب ترمیمی آرڈیننس کو کالعدم قراردینے کی درخواست پرسماعت پیرکوہوگی،شہبازشریف،خواجہ آصف اورقاسم سوری سے متعلق اپیلوں پرسماعت منگل کوہوگی،شوگرانکوائری کمیشن کی رپورٹ سے متعلق فیصلے کےخلاف درخواست پرسماعت منگل کوہوگی،توہین آمیز ویڈیو از خود نوٹس کیس کی سماعت بدھ کو ہوگی،الیکشن کمیشن کے ممبران سے حلف نہ لینے والی درخواست پرسماعت منگل کوہوگی،سبزیوں اورپھلوں کی برآمدروکنے سے متعلق کیس کی سماعت جمعرات کو ہوگی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -پنجاب -