سعیدغنی کے الزامات بے بنیاد،غیرآئینی اورغلط ہیں،فہمیدہ مرزا کاصوبائی وزیر کے الزامات پر سپیکر سندھ اسمبلی کو خط

سعیدغنی کے الزامات بے بنیاد،غیرآئینی اورغلط ہیں،فہمیدہ مرزا کاصوبائی وزیر ...
سعیدغنی کے الزامات بے بنیاد،غیرآئینی اورغلط ہیں،فہمیدہ مرزا کاصوبائی وزیر کے الزامات پر سپیکر سندھ اسمبلی کو خط

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرفہمیدہ مرزانے صوبائی وزیرسعیدغنی کے الزامات پرردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ سعیدغنی کے الزامات بے بنیاد،غیرآئینی اورغلط ہیں،سعیدغنی نے آئینی ادارے کی ساکھ کونقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیرفہمیدہ مرزانے صوبائی وزیرسعیدغنی کے الزامات پرردعمل میں سپیکرسندھ اسمبلی کوخط تحریر کیا ہے جس میں فہمیدہ مرزا نے  کہا کہ میں نے مشترکہ مفادات کونسل میں جعلی رپورٹ جمع کرائی،سعیدغنی کے الزامات بے بنیاد،غیرآئینی اورغلط ہیں، سعیدغنی نے آئینی ادارے کی ساکھ کونقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

فہمیدہ مرزا نے کہاکہ سعیدغنی نے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی،سعیدغنی نے رولزآف بزنس کی بھی خلاف ورزی کی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -