بلال سعید اور ٹک ٹاکر جنت مرزا کا نیا گانا جاری

بلال سعید اور ٹک ٹاکر جنت مرزا کا نیا گانا جاری
بلال سعید اور ٹک ٹاکر جنت مرزا کا نیا گانا جاری

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف گلوکار بلال سعید اور ٹک ٹاکر جنت مرزا کا نیاپنجابی گانا جاری، چند ہی گھنٹوں میں لاکھوں افراد نے گانا دیکھ بھی لیا۔

بلال سعید کے اس گانے میں معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے ڈیبیو کیا ہے اور بلال کی جانب سے انہیں لانچ کرنے کا فیصلہ عاصم اظہر کی جانب سے اپنے گانے میں اریقہ حق کو شامل کرنے کے بعدسامنے آیاتھا۔

View this post on Instagram

مجھ سے نہ مل سکے گا کسی کا مزاج بھی۔ مجھے تو گلاب بھی کالے پسند ہیں۔ ????

A post shared by J M ???????? (@jannatmirza_) on

بلال سعید کے اس گانے کو شاعر کا نام دیا گیا ہے اور اسے گزشتہ روز یوٹیوب پر نشر کیاگیاتھا۔اس پنجابی گانے کے بول اور کمپوزنگ کا سہرا سرمد قدیر  کے سر ہے  جب کہ علی جوش کو بھی گانے میں فلمایا گیاہے۔

View this post on Instagram

Asi luktay chuptay wi aj zahir hogaye aan Teri yad ich likh likh k asi #SHAYUR hogaye han. Such a sweet melody full of love by my brilliant super talented brother @sarmadqadeerofficial ???????????? This is my first song ever and ironically the name is shayur. My grandpa ???? Abdul Ghafoor Josh aka A.G Josh (his takhalus ; nick name of every poet which he uses in his poems)(RIP) was a shayur too. What a legend❤️. I know you guys will love it. Credits for this genuinely candind picture ; @portraitbytwins ✌????

A post shared by Muhammad Ali Josh (@muhammad.ali.josh) on

بلال سعید کے ’شاعر‘ کو جاری ہوئے ابھی صرف 17گھنٹے ہوئے ہیں اور یوٹیوب پر10 لاکھ کے قریب ویوز آچکے ہیں جس سے معلوم ہو رہا ہے کہ گلوکار کا گانا بےحد پسند کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل بلال سعید نے اپنے انسٹاگرام پر اپنے نئے گانے اور اس میں جنت مرزا کی شمولیت کے بارے میں اپنے مداحوں کو آگاہ کیاتھا۔ 

View this post on Instagram

A poet's journey is often about being torn between reality and dreams. #Shayar is about a man's journey to a dream-like reality. ONE TWO RECORDS is staying true to the promise of supporting original music and talent, and excited to present Sarmad Qadeer's "Shayar" starring TikTok sensation Jannat Mirza along with Ali Josh. Shayar releases on 10th July 2020 exclusively through One Two Records . @bilalsaeed_music @onetworecords @sarmadqadeerofficial @jannatmirza_ @muhammad.ali.josh . #BilalSaeed #OneTwoRecords #Shayar #SarmadQadeer #JannatMirza #AliJosh #PakistaniMusic #MusicOfPakistan

A post shared by Bilal Saeed (@bilalsaeed_music) on

واضح رہے کہ اِس سے قبل گلوکار عاصم اظہر کا گانا ’تُم تُم‘ ریلیز ہوا تھا، اس گانے کی مرکزی کردار معروف ٹک ٹاک اسٹار اریکا حق تھیں جبکہ گانے میں عاصم اظہر، اُردو ریپ سانگ کے گلوکار رامس، طلحہ یونس، طلحہٰ انجم اور گلوکار و اداکار تیمور صلاح الدین عرف مورو نے بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے اور گانے کے آخر میں اداکارہ ہانیہ عامر کی انٹری بھی ہوتی ہے۔

بلال سعید کی جانب سے گانے کو انسٹاگرام پر بھی شیئر کیاگیاہے جو آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

مزید :

تفریح -