کورونا وائرس، پاکستان میں اس وقت مرض کے پھیلنے کی کیا صورتحال ہے اور وینٹی لیٹر پر موجود مریضوں میں کمی آئی یا اضافہ؟ اسد عمر نے اعدادوشمار پیش کردیئے

کورونا وائرس، پاکستان میں اس وقت مرض کے پھیلنے کی کیا صورتحال ہے اور وینٹی ...
کورونا وائرس، پاکستان میں اس وقت مرض کے پھیلنے کی کیا صورتحال ہے اور وینٹی لیٹر پر موجود مریضوں میں کمی آئی یا اضافہ؟ اسد عمر نے اعدادوشمار پیش کردیئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہاہے کہ حفاظتی تدابیرپرعمل سے صحت کی حفاظت اور روزگار بھی چلتارہے گا،ورنہ جوامریکا،برازیل،بھارت میں ہورہاہے خدانخواستہ یہاں بھی ہوسکتاہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہاہے کہ 20 جون کوپاکستان میں کوروناکے 2969 مریض آکسیجن پرتھے،20 جون کوپاکستان میں کورونا کے 546 مریض وینٹی لیٹرپرتھے،کل الحمد اللہ یہ تعدادکم ہوکرآکسیجن پر 1762،وینٹی لیٹرپر 394 تھی،آکسیجن اوروینٹی لیٹرپرمریضوں کی تعدادمیں 28 فیصدکمی ہوئی۔

اسد عمر نے کہاکہ سمارٹ لاک ڈاؤن،ایس اوپیز،عوام کے بہترطرزعمل کی کامیابی نمایاں ہے،کوروناوباکاپھیلاؤروکناہم سب کے اجتماعی اختیارمیں ہے،وفاقی وزیر نے کہاکہ حفاظتی تدابیرپرعمل سے صحت کی حفاظت اورروزگاربھی چلتارہے گا،ورنہ جوامریکا،برازیل،بھارت میں ہورہاہے خدانخواستہ یہاں بھی ہوسکتاہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -