بھارت میں کوروناسےمتاثرہ افراد کی تعداد8لاکھ سے تجاوز، اس وقت دنیا کی تازہ ترین صورتحال کیاہے؟ جانیے

بھارت میں کوروناسےمتاثرہ افراد کی تعداد8لاکھ سے تجاوز، اس وقت دنیا کی تازہ ...
بھارت میں کوروناسےمتاثرہ افراد کی تعداد8لاکھ سے تجاوز، اس وقت دنیا کی تازہ ترین صورتحال کیاہے؟ جانیے

  

واشنگٹن، نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا وائرس کی دنیا بھرمیں تباہ کاریاں جاری ہیں اور موذی وائرس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 560,209 ہو گئی ہے۔

صرف پاکستان کے ہمسائیہ ملک بھارت میں  ہی اس مرض سے متاثرہ افراد کی تعداد 8لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔

ہفتےکی صبح کو جاری ہونے والے نئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھارت میں 27ہزار114نئے متاثرین سامنے آئے ہیں، جو ابھی تک ایک دن میں سب سے زیادہ تعداد بنتی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق ابھی تک انڈیا میں اس وائرس سے 8،20،916 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 5،15،386 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ ایک دن میں کورونا وائرس سے 519 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ ابھی تک اس وائرس سے کل 22،123 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

 کورونا کے دنیا بھرمیں پھیلاو پر نظر ڈالیں تو جانز ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری تنزہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کووڈ 19 سے متاثرہ افراد کی تعداد 1کروڑ24لاکھ98ہزار467 تک پہنچ چکی ہے جب کہ موذی وائرس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5لاکھ 60ہزار209 ہو گئی ہے۔

امریکہ اب بھی 1لاکھ 34ہزار92 اموات کے ساتھ سر فہرست ہے۔ جب کہ وہاں متاثرین کی کل تعداد بھی سب سے زیادہ ہے جو کہ 31لاکھ 84ہزار573 بتائی گئی ہے۔ 

دیگر ممالک میں اموات کی بات کریں توبرازیل میں70ہزار398، برطانیہ میں 44ہزار735،اٹلی میں 34ہزار938،میکسیکو میں 34ہزار191،فرانس میں 30 ہزار7،سپین میں 28ہزار403، بھارت میں 22ہزار123، ایران مٰیں 12 ہزار447،پیرو میں 11ہزار500 جب کہ روس میں 11ہزار افراد اس مرض کی وجہ سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -