پی سی بی نے پی ایس ایل فائیو کے ٹکٹوں کی ری فنڈکی تفصیلات جاری کردیں

پی سی بی نے پی ایس ایل فائیو کے ٹکٹوں کی ری فنڈکی تفصیلات جاری کردیں
پی سی بی نے پی ایس ایل فائیو کے ٹکٹوں کی ری فنڈکی تفصیلات جاری کردیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی سی بی نے پی ایس ایل فائیو کے ٹکٹوں کی ری فنڈکی تفصیلات جاری کردیں،10 میچوں کی ٹکٹوں کی واپسی 2 مرحلوں میں مکمل کی جائے گی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے پی ایس ایل 2020 کے 10 میچزکی ٹکٹوں کی واپسی کی تفصیلات جاری کردی ہیں،پی سی بی نے کہاہے کہ دو مرحلوں پر مشتمل ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کا عمل پیر سے شروع ہوگا،ٹکٹ کی واپسی کا پہلا مرحلہ 13 جولائی سے 5 اگست تک جاری رہے گا، پہلے مرحلے میں بند دروازوں میں کھیلے گئے 5 گروپ میچزکے ٹکٹ واپس ہوں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہاکہ ری فنڈنگ کا دوسرا مرحلہ 6 سے 29 اگست تک مکمل ہوگا،لیگ کی ابتدائی شیڈول میں شامل کوالیفائر اور فائنل میچ کی ٹکٹیں ری فنڈ کی جائیں گی۔

مزید :

کھیل -