نجی ایئرلائنز نے پائلٹس کے مبینہ جعلی لائسنس سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نجی ایئرلائنز نے پائلٹس کے مبینہ جعلی لائسنس سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔
نجی ٹی وی کے مطابق رپورٹ میں کہاگیاہے کہ مشتبہ لائسنس یافتہ 9 میں سے 7 پائلٹس ایئربلیو کو 2014 اور2015 میں چھوڑ گئے ،فدامحمد خلیل نے 5 جولائی 2020 کو استعفیٰ دیدیا،محمد نوید کھوکھر کو26 جون 2020 کو معطل کیاگیا،رپورٹ میں مزید کہاگیا ہے کہ 2018 اور2019 میں ایئربلیو کے 100 پائلٹس میں سے 98 کے لائسنس درست نکلے ۔