پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان سلیم ملک اور دانش کنیریا کے سوال ناموں کا جواب دے دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان سلیم ملک اور دانش کنیریا کے سوال ناموں کا ...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان سلیم ملک اور دانش کنیریا کے سوال ناموں کا جواب دے دیا

  

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان سلیم ملک اور دانش کنیریا کے سوال ناموں کا جواب دے دیا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ سلیم ملک چھ سال قبل اپنے جرم کا تحریری طور پر اعتراف کرچکے ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق دانش کنیریا اور سلیم ملک نے علیحدہ علیحدہ معاملات پر پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا۔ دونوں کی درخواستوں کا بغور مطالعہ کرنے اور پھر ان کا جائزہ لینے کے بعد پی سی بی نے دونوں سابق کرکٹرز کو جواب دے دیا ہے۔

چینل کے مطابق سابق کپتان سلیم ملک کے خفیہ خط کی کاپی حاصل کرلی، اس خط کے مطابق ماضی میں سلیم ملک تحریری طور پر چھ سال قبل جرم قبول کرچکے ہیں۔

چینل ذرائع کا کہنا ہے کہ نجم سیٹھی کو سلیم ملک نے پانچ مئی 2014 کو اپنا دستخط شدہ خط لکھا تھا، جس میں سلیم ملک نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے غلط کاموں کا اعتراف کرتےہیں۔

سلیم ملک نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے پرستاروں سے معافی بھی مانگی، سلیم ملک نے خط میں پی سی بی سے کرکٹ میں واپسی کے لئے بھی درخواست کی تھی۔ سلیم ملک چاہتے تھے کہ وہ دوبارہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ کا حصہ بنیں۔سلیم ملک سابق کرکٹر احتشام الدین کے لئے بینیفٹ میچ بھی کرانا چاہتے تھے لیکن پی سی بی نے انہیں اس کی اجازت نہیں دی تھی۔

دوسری جانب سابق کپتان سلیم ملک نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی کا خط موصول ہوگیا، پریس ریلیز بھی دیکھ لی۔انہوں نے کہا کہ وہ قانونی مشاورت کررہے ہیں، کل پریس کانفرنس میں اس کا جواب دینگے۔

مزید :

کھیل -