سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کاجسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا معاملہ ایف بی آر کو بھیجنے کیخلاف نظرثانی اپیل دائر کرنے کافیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا معاملہ ایف بی آر کو بھیجنے کیخلاف نظرثانی اپیل دائر کرنے کافیصلہ کیا ہے،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے نظرثانی اپیل دائر کرنے کی قرارداد منظور کرلی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیس کے فیصلے کیخلاف پیر کو سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل دائر کرے گی ،صدربار کاکہنا ہے کہ سپریم کورٹ بار پیر کو سینئرماہر قانون حامد خان کو وکالت نامہ دے گی،فیصلے میں سقم موجود ہے آئندہ ہفتے اپیل دائر کر دی جائے گی ۔