مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر کا اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان ، قلمدان واپس لے لیا: حکومت

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر کا اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان ، ...
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر کا اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان ، قلمدان واپس لے لیا: حکومت

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں اور اعلان کیا ہے کہ وہ اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ کو بھجوارہے ہیں تاہم اعلامیہ میں کہا گیا کہ اجمل وزیر سے قلمدان واپس لے لیا گیا۔ 

جیونیوز کے مطابق  اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں وہ ذاتی وجوہات کی وجہ سے بطور مشیر کام جاری نہیں رکھ سکتے تاہم مزید تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں۔ دوسری دنیا نیوز کے مطابق حکومتی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اجمل وزیر سے قلمدان واپس لے کر کامران بنگش کو صوبائی حکومت کا نیا مشیر اطلاعات مقرر کردیا گیا، کامران بنگش کے پاس پہلے ہی مشیر بلدیات کا قلمدان بھی ہے ۔ 

دنیا نیوز کے نمائندے نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اختیارات کے استعمال کے بارے میں کسی نے وزیراعظم کو شکایت کی تھی جس کے بعد وزیراعلیٰ کو ہدایات جاری کی گئیں اور انہوں نے فوری طورپر قلمدان واپس لے لیا گیا۔ 

مزید :

قومی -