جولائی سے پولیوویکسین کی سرگرمیاں شروع کی جائیں،وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ

جولائی سے پولیوویکسین کی سرگرمیاں شروع کی جائیں،وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ
جولائی سے پولیوویکسین کی سرگرمیاں شروع کی جائیں،وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہاکہ کوروناوائرس کے باعث پولیومہم مارچ سے رک گئی ہے،ہرماہ 7 لاکھ بچوں کو ویکسین دی جاتی تھی وہ رک گئی،وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ جولائی سے پولیوویکسین کی سرگرمیاں شروع کی جائیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت انسدادپولیوٹاسک فورس کااجلاس ہوا،اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایاگیا ہے کہ پاکستان میں رواں سال 58 پولیوکیس رپورٹ ہوئے سندھ 20، خیبرپختونخوا 21،بلوچستان 14، پنجاب میں 3 کیس ہیں،بریفنگ میں بتایا گیا کہ کراچی کے 8 ٹاؤن میں پولیوکے ماحولیاتی نمونے مثبت ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہاکہ کوروناوائرس کے باعث پولیومہم مارچ سے رک گئی ہے،ہرماہ 7 لاکھ بچوں کوویکسین دی جاتی تھی وہ رک گئی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ جولائی سے پولیوویکسین کی سرگرمیاں شروع کی جائیں،ڈبلیوایچ اوکی گائیڈلائنزکے مطابق انسدادپولیو ورکرز کوکٹ پہنائی جائیں، 5 موبائل ویکسی نیشن گاڑیاں کراچی کے خطرناک علاقوں میں رکھی گئی ہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -