پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل  یو اے ای چیپٹر کی آرگنائزیشن کمیٹی کا پہلا اجلاس شارجہ میں منعقد

پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل  یو اے ای چیپٹر کی آرگنائزیشن کمیٹی کا پہلا ...
پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل  یو اے ای چیپٹر کی آرگنائزیشن کمیٹی کا پہلا اجلاس شارجہ میں منعقد

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل  یو اے ای چیپٹر کی آرگنائزیشن کمیٹی کا پہلا اجلاس شارجہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت پی او سی گلوبل  یو اے ای کے صدر ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری نے کی۔ مرکزی نائب صدر طارق محمود چوہدری، جنرل سیکریٹری فیضان عثمانی، جوائنٹ سیکریٹری خالدہ بخاری ، انفارمیشن سیکرٹری سید اطاعت حسین وارٹی، فنانس سیکریٹری آصف علی پراچہ نے شرکت کی، میزبانی آصف علی پراچہ کی تھی ۔

اجلاس میں پی او سی گلوبل یو اے ای میں ممبر شپ کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے ویلفیئر کے کام انجام دینے کے لئے ذمہ داریوں کا تعین کیا گیا۔اجلاس میں پی او سی  گلوبل کے بانی اور چئیر مین میاں طارق جاوید کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری نے کہا پی او سی گلوبل جلد ہی اوورسیز پاکستانیوں کی واحد نمائیندہ جماعت بن کر ابھرے گی ۔ میت فنڈ کا قیام اور اوورسیز پاکستانیوں کے لئے پینشن اسکیم کا قیام او پی سی گلوبل ۔ یو اے ای کی اولین ترجیح ہے۔ نائب صدر طارق محمود چوہدری نے کہا کہ پی اوسی گلوبل  یو اے ای پاکستان ایمبیسی ، پاکستان قونصلیٹ، پاکستان سوشل سینٹر شارجہ اور پاکستان ایسوسی ایشن دوبی کے ساتھ مل کر ہم وطنوں کی فلاح و بہبود کے لئے بھرپور تعاون کرے گی۔ جوائنٹ سیکریٹری خالدہ بخاری نے کہاکہ پی او سی ایک غیر سیاسی تنظیم ہے جس کے مقاصد اوورسیز پاکستانیوں کے اصل مسائل کو حل کرنا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -تارکین پاکستان -