مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کا صدر کون ہوگا؟ صدر اور چیئرمین کے چناﺅ کا فیصلہ امتحان بن گیا

مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کا صدر کون ہوگا؟ صدر اور چیئرمین کے چناﺅ کا فیصلہ ...
مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کا صدر کون ہوگا؟ صدر اور چیئرمین کے چناﺅ کا فیصلہ امتحان بن گیا

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے سابق صدر چودھری محمد الطاف اور چیئرمین شیخ محمد عارف کے انتقال کے بعد متذکرہ دونوں عہدوں کے لئے کسی اہل شخص کا چناﺅ پی ایم ایل این کی اعلیٰ قیادت اور متحدہ عرب امارات میں موجود پی ایم ایل این کے کارکنوں کے لئے امتحان بن گیا ہے۔

سیاسی جوڑ توڑ اور بحث و مباحثہ زور و شور سے جاری ہے ۔ صدارت کے امیدوار کے طور پر چودھری ظفر اقبال، محمد غوث قادری اور غلام مصطفی مغل نے اپنے آپ کو پیش کیا ہے۔ پی ایم ایل این امارات کے دیگر عہدیداران اور ارکان صدارت کے امیدواران کے علم و دانش، فہم و فراست، کردار، پی ایم ایل سے وابستگی اور پارٹیاں بدلنے کے عمل کو بھی دیکھ رہے ہیں تاکہ صحیح معنوں میں کوئی اہل شخص ہی منتخب ہوسکے۔

مزید :

عرب دنیا -تارکین پاکستان -