مقبوضہ کشمیر میں بھی بوسنیا کی طرح قتل عام کا خدشہ ہے ،وزیراعظم عمران خان کا سربرینیکا میں قتل عام کے 25 سال ہونے پر پیغام
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ آج بھی سربرینکامیں قتل عام صدمے کاباعث ہے ،صدمہ ہے عالمی برادری نے کس طرح اس قتل عام کی اجازت دی،مقبوضہ کشمیرمیں بھی بوسنیاکی طرح قتل عام کاخدشہ ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے سربرینیکامیں قتل عام کے 25سال ہونے پراپنے پیغام میں کہاہے کہ سربرینیکامیں قتل عام کادن مجھے آج بھی یاد ہے،ضروری ہے کہ ہم اس واقعہ سے سبق سیکھیں، عالمی برادری یقینی بنائے آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ 8 لاکھ بھارتی فوج نے 80 لاکھ کشمیریوں کویر غمال بنایاہواہے،آج کشمیری عوام کومشکلات کاسامناہے، وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ آج بھی صدمہ ہے کہ عالمی برادری نے یہ واقعہ کیسے ہونے دیا،سربرینکااقوام متحدہ کی امن فوج کی محفوظ جنت تھا۔