زرتاج گل کی فورٹ منروبازارآمدپرناخوشگوارواقعہ،شہریوں نے کیا حرکت کی؟ افسوسناک خبر

زرتاج گل کی فورٹ منروبازارآمدپرناخوشگوارواقعہ،شہریوں نے کیا حرکت کی؟ ...
زرتاج گل کی فورٹ منروبازارآمدپرناخوشگوارواقعہ،شہریوں نے کیا حرکت کی؟ افسوسناک خبر

  

ڈیرہ غاز ی خان(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر زرتاج گل کا دورہ فورٹ منروبدنظمی وہلڑبازی کا شکارہوگیا۔ پی ٹی آئی مردہ باد کے نعرے لگادیے گئےاور افتتاحی تختی کو جوتوں کا ہار  بھی پہنایا گیا۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق وفاقی وزیر ماحولیات زرتاج گل کا سیاحتی مقام فورٹ منرو کا دورہ کیا جہاں اشتعال میں گھیرے عوام نے زرتاج گل کو بولنے تک نہ دیااورنہ ہی بیٹھنے کی اجازت دی مشتعل افراد نے ٹماٹر لے آﺅ کی آواز لگائی جس پر پولیس اہلکار زرتاج گل کو وہاں سے نکال لے گئے .

پی ٹی آئی مردہ باد اور افتتاحی تختی کو جوتوں کا ہار پہنایا گیا زرتاج گل واپس جاﺅ کے نعرےلگائے۔زرتاج گل کے سیاسی مخالفین نے زرتاج گل واپس جاؤ کے نعرے لگادیے۔ ڈیڑھ سال بعد حلقے میں جانے اور اقتصادی مسائل کے باعث عوام تبدیلی سرکار سے نالاں نظر آئی ۔

اس سے قبل وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ سرداروں اور جاگیر داروں کی کرپشن اور نااہلی سے چوٹی بالا اور ٹرائیبل ایریا کو پسماندہ رکھا گیا۔ میں نے جو وعدے کئے، وہ آج پورے ہو رہے ہیں۔ دیہی علاقوں میں جہاں 70 سالوں سے بجلی ناپید تھی بجلی کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔NA191 میں کوئی دیہات بغیر بجلی نہیں رہے گا۔

اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ "الحمد للہ۔ میری جانب سے جاری کردہ لاکھوں روپے کے فنڈز سے بستی فوجی عمر بغلانی یونین کونسل چوٹی بالا میں بجلی فراہمی نیوویلج منصوبوں کا افتتاح کیا۔ صوبائی حکومت کے تعاون سے بیشتر سڑکوں کی تعمیر، سیوریج کے مسائل حل ہونگے۔ ڈیرہ غازی خان مثالی شہر بنے گا۔ ان شا اللہ"۔

وفاقی وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے چوٹی بالا میں نیو ویلیج منصوبوں کا افتتاح کرتے ہوئے کہایہی و پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں ایسے علاقوں میں کام کر رہے ہیں جہاں دہائیوں سے تعمیر و ترقی کا کوئی تصور نہیں تھا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -ڈیرہ غازی خان -