"شو آف چھوڑو سب جانتے ہیں آپ بے حد خوبصورت ہو" عائزہ خان کا سرخ جوڑا توجہ کا مرکز بن گیا

"شو آف چھوڑو سب جانتے ہیں آپ بے حد خوبصورت ہو" عائزہ خان کا سرخ جوڑا توجہ کا ...

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی نامور اداکارہ عائزہ خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر دھوم مچانے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز سیاہ لباس کے ساتھ تصاویر پوسٹ کرکے مداحوں کے دل موہ لیے تو آج سرخ جوڑا زیب تن کرلیا۔

دیدہ زیب عروسی جوڑے نے ان کے مداحوں خصوصا خواتین مداحوں کی خوب توجہ سمیٹی اور صرف چار گھنٹوں میں پچاس ہزار کے قریب لوگوں نے ان کے لباس کے لیے پسندیدگی کااظہارکیا۔

میرے پاس تم ہو جیسے شہرہ آفاق ڈراموں سے شہرت کی نئی بلندیوں کو چھونے والی عائزہ خان انسٹا گرام پر کافی متحرک رہتی ہیں۔

ان کے سرخ جوڑے پر ایک صارف نے بے اختیار لکھا کہ "شو آف نہ کیا کریں سب جانتے ہیں آپ غیر معمولی حد تک خوبصورت ہیں"

گزشتہ روز وہ سیاہ لباس میں جلوہ گر ہوئیں تو بھی ان کے مداحوں کے نے ان کے لیے پسندیدگی اور نیک تمناوں کا اظہارکیا۔

6اعشاریہ تین ملین فالوورز کے ساتھ عائزہ اپنی مختلف سرگرمیاں اکثر و بیشتر شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں مداح بے حد پسند کرتے ہیں۔

View this post on Instagram

Mehru and Shajahan!

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak) on

مزید :

تفریح -