پاکستان علماء کونسل نے اسلام آباد مندر کی تعمیر کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کو اپنا مؤقف پیش کیے جانے کی خبر کی تردید کردی

پاکستان علماء کونسل نے اسلام آباد مندر کی تعمیر کے حوالے سے اسلامی نظریاتی ...
پاکستان علماء کونسل نے اسلام آباد مندر کی تعمیر کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کو اپنا مؤقف پیش کیے جانے کی خبر کی تردید کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان علماء کونسل کے ترجمان مولانا محمد اشفاق پتافی نے ایک اخبار میں شائع ہونے والی اس خبر کی سختی کے ساتھ تردید کی ہے کہ پاکستان علماء کونسل نے اسلام آباد مندر کی تعمیر کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کو اپنا مؤقف پیش کر دیا ہے ۔ حقیقت حال یہ ہے کہ پاکستان علماء کونسل نے روز اول سے یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ مندر کا معاملہ اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیجا جانا چاہیے اور اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے ہی حتمی رائے ہو گی اور پاکستان علماء کونسل اپنی رائے اسلامی نظریاتی کونسل میں پیش کردے گی۔ پاکستان علماء کونسل کی طرف سے قطعی طور پر اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کی تائید نہیں کی گئی ہے۔