مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کو عہدے سے ہٹائے جانے کے ساتھ ہی انکوائری کا حکم بھی آگیا، آڈیو لیک ہونے کا نوٹس

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کو عہدے سے ہٹائے جانے کے ساتھ ہی انکوائری کا حکم ...
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کو عہدے سے ہٹائے جانے کے ساتھ ہی انکوائری کا حکم بھی آگیا، آڈیو لیک ہونے کا نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر کو عہدے سے ہٹا کر کامران بنگش کو مشیر اطلاعات خیبرپختونخواکی اضافی ذمہ داری سونپ دی گئی  اور اب اجمل وزیر کی آڈیو لیک ہونے کا وزیراعلیٰ محمود خان نے نوٹس لے لیا اور ان کیخلاف انکوائری کا بھی حکم دیدیا ۔ 

 میڈیا رپورٹس کے مطابق مبینہ آڈیو لیک ہونے کا وزیراعلیٰ نے نوٹس لیتے ہوئے  تحقیقات کی ہدایت  کی اور جلد از جلد  فیکٹس فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دینےکےاحکامات بھی جاری کردیئے ۔اجمل وزیر کی اشتہارات میں حصہ لینے کے حوالے سے مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آئی اور ان پر  کمپنی سےکمیشن لینےکا الزام لگایا گیا۔دنیا نیوز کے مطابق یہ آڈیو اجمل وزیر اور اشتہاری کمپنی کے مالک کے درمیان گفتگو پر مبنی ہے جس میں جی ایس ٹی اور ٹیکسز میں چھوٹ پر بھی بات چیت کی گئی ۔ 

کمپنی مالک نے استفسار کیا کہ  جی ایس ٹی کتنی ہوتی ہے؟ ہرصوبےکی الگ جی ایس ٹی ہوتی ہے؟اجمل وزیر نے جواب دیا کہ  آپ نےاس دن کہاکہ 2 فیصدٹیکس کٹےگا ۔ کمپنی مالک کا کہناتھا کہ  اشتہارات کاپورامیڈیاپلان بنایاہواہے، 2 نہیں سر 10 فیصددوں گا، جی ایس ٹی نہیں کٹےگاتومیں زیادہ دوں گا۔