پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کاملیرکی 257 ایکڑزمین پرقبضے اوربیچنے کاانکشاف ،نیب نے ڈی سی سے تفصیلات طلب کرلیں

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کاملیرکی 257 ایکڑزمین پرقبضے اوربیچنے کاانکشاف ...
پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کاملیرکی 257 ایکڑزمین پرقبضے اوربیچنے کاانکشاف ،نیب نے ڈی سی سے تفصیلات طلب کرلیں

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کاملیرکی 257 ایکڑزمین پرقبضے اوربیچنے کاانکشاف ہوا ہے،نیب نے ڈی سی ملیرسے مکمل تفصیلات طلب کرلیں ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ حلیم عادل شیخ کاملیرکی 257 ایکڑزمین پرقبضے اوربیچنے کاانکشاف ہوا ہے،نیب نے ڈی سی ملیرسے مکمل تفصیلات طلب کرلیں ،نیب نے کہاہے کہ ڈی سی ملیرمتعلقہ کاغذات 27 جولائی تک نیب میں جمع کرائیں۔

نیب کاکہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ پرسرکاری اراضی پرقبضے اورغیرقانونی فروخت کاالزام ہے،ذرائع کاکہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ پرمبینہ منی لانڈرنگ کا بھی الزام ہے،پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ نیب کاکوئی نوٹس نہیں ملا،جن زمینوں کی بات کی گئی ان کی تمام دستاویزات کلیئرہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -