نیب راولپنڈی نے وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کےخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا

نیب راولپنڈی نے وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کےخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع ...
نیب راولپنڈی نے وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کےخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب راولپنڈی نے وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کےخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا،نیب نے حج کی اشتہاری مہم میں مبینہ بے ضابطگیوں کی بھی مکمل چھان بین کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز نے نیب ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ گزشتہ دو سال کی اشتہاری مہم کا مکمل ریکارڈ حاصل کیا جائے گا ،نیب کی جانب سے اشتہاری ایجنسیوں اور پی آئی ڈی سے بھی ریکارڈ لیا جائے گا ۔

نیب ذرائع کاکہنا ہے کہ حج اشتہاری مہم کی چھان بین کا فیصلہ مبینہ بے ضابطگیوں پر کیا گیا ،نیب کا شکایات سیل نور الحق قادری کے اثاثوں کی بھی مکمل معلومات حاصل کرے گا،شکایات کی مکمل تصدیق کے بعد انکوائریز شروع کئے جانے کا امکان ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -