ویسٹ انڈیز نے انگلش ٹیم کو مشکل میں ڈال دیا، میچ کی صورتحال آپ کو بھی حیران کر دے

ویسٹ انڈیز نے انگلش ٹیم کو مشکل میں ڈال دیا، میچ کی صورتحال آپ کو بھی حیران کر ...
ویسٹ انڈیز نے انگلش ٹیم کو مشکل میں ڈال دیا، میچ کی صورتحال آپ کو بھی حیران کر دے

  

ساﺅتھمپٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے عمدہ کارکردگی کے ذریعے انگلش ٹیم کو مشکل میں ڈال دیا ہے، ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 318 رنز بنا کر 114 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ساﺅتھمپٹن میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم پہلی اننگز میں محض 204 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 318 رنز بنا کر انگلش ٹیم کیخلاف 114 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کریگ بریتھ ویٹ نے سب سے زیادہ 65 رنز بنائے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جون کیمبل 28، شائی ہوپ 16، شمر بروکس 39، روسٹن چیز 47، بلیک ووڈ 12، ڈاﺅرچ 61، جیسن ہولڈر 5، الزاری جوزف 18، کیمار روچ 1 اور شینن گیبریل 4 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے۔

انگلینڈ کی جانب سے کپتان بین سٹوکس سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 14 اوورز میں 49 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور جیمز اینڈرسن نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ڈوم بیس نے 2 اور مارک ووڈ نے ایک، ایک کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔

مزید :

کھیل -