مزید کشمیری نوجوان بھارتی درندگی کی بھینٹ چڑھ گئے
سرینگر(ڈیلی پاکستان آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، مقبوضہ وادی میں قابض ریاستی فوج کے انتہا پسند سکیورٹی اہلکاروں نے تازہ کارروائی میں مزید 2کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
پی ٹی وی کے مطابق تازہ شہادتیں مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ہوئی ہیں۔ بھارتی سکیورٹی اہلکاروں نے بانڈ ی پورہ ، پلوامہ، راجوری اور کشتواڑ کے اضلاع میں بھی کشمیریوں کو ذہنی اذیت دینے کاسلسلہ جاری رکھااور محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھیں، اس دوران شہریوں سے نامناسب اور نارواسلوک روا رکھا گیا۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی فوجیوں نے ضلع بانڈی پورہ سے ایک نوجوان کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی۔۔۔ضلع کپواڑہ میں 2کشمیری نوجوان شہید۔۔۔بانڈی پورہ، پلوامہ ، راجوری اور کشتوا ڑ کے اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جا ری۔۔۔ضلع بانڈی پورہ کے قصبے حاجن سے ایک نوجوان گرفتار۔۔ pic.twitter.com/fRK41qreoS
— PTV News (@PTVNewsOfficial) July 11, 2020
خیال رہے مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ سال اگست سے لاک ڈاون اور سخت کرفیو نافذ ہے اور اس دوران بھارتی فوج نے ظلم و بربریت کا بازار گرم کیا ہواہے۔ اس ایک سال کے دوران سیکڑوں کشمیری نوجوانوں کو آزادی مانگنے پرشہید اور پابند سلاسل کردیا گیاہے۔

