گیس کی فراہمی بڑھا دی گئی, اگر رویہ درست نہیں ہوا تو وفاق کے الیکٹرک کو تحویل میں لے سکتا ہے ،اسد عمر

گیس کی فراہمی بڑھا دی گئی, اگر رویہ درست نہیں ہوا تو وفاق کے الیکٹرک کو تحویل ...
گیس کی فراہمی بڑھا دی گئی, اگر رویہ درست نہیں ہوا تو وفاق کے الیکٹرک کو تحویل میں لے سکتا ہے ،اسد عمر

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہاہے کہ کے الیکٹرک کومستقبل کیلئے منصوبہ بندی کرناپڑےگی، کل سے کراچی میں کوئی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی،غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاذمہ دارکون ہے؟اس کافیصلہ نیپراکرےگا۔اگر رویہ درست نہیں ہوا تو وفاق کے الیکٹرک کو تحویل میں لے سکتا ہے ۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے تاجروں اورصنعتکاروں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بجلی کی فراہمی میں ہرسال بتدریج اضافہ کیاجائےگا،کراچی میں آئندہ سال 18 فیصدبجلی کااضافہ کیاجائےگا،اسد عمر نے کہاکہ کے الیکٹرک نجی ادارے کے پاس ہے،کراچی کے نہیں،نیپراکراچی میں لوڈشیڈنگ پر 4،3 دن میں رپورٹ جاری کردےگا۔

وفاقی وزیر اسدعمرنے کہاکہ نیپراکراچی لوڈشیڈنگ سے متعلق فیصلہ کرے،حکومت عملدرآمدکیلئے تیارہے،انہوںنے کہاکہ کے الیکٹرک کےساتھ معاہدہ پی ٹی آئی کی حکومت نے نہیں کیا،کے الیکٹرک کوگیس کی فراہمی بڑھاکر 290 ملین کیوبک فٹ کی جارہی ہے،کے الیکٹرک کوفرنس آئل کی فراہمی بھی بڑھادی،بن قاسم پاورپلانٹ کوفرنس آئل پرچلایاجاسکتاہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ کے الیکٹرک کومستقبل کیلئے منصوبہ بندی کرناپڑےگی،کل سے کراچی میں کوئی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی،غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاذمہ دارکون ہے؟اس کافیصلہ نیپراکرےگا۔

اسد عمر نے کہاکہ کراچی کے تین چوتھائی حصے کومسلسل بجلی فراہم کی جائےگی،2021کی گرمیوں سے پہلے 550 میگاواٹ اضافی بجلی کراچی کے پاس ہوگی،2 سال بعدکراچی کوبجلی کی اضافی فراہمی 1350میگاواٹ ہوجائےگی۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -