سوشانت سنگھ کی ممکنہ مداح نوجوان پاکستانی لڑکی نے بھی مبینہ طورپر خودکشی کرلی

سوشانت سنگھ کی ممکنہ مداح نوجوان پاکستانی لڑکی نے بھی مبینہ طورپر خودکشی ...
سوشانت سنگھ کی ممکنہ مداح نوجوان پاکستانی لڑکی نے بھی مبینہ طورپر خودکشی کرلی

  

لاہور (خبرنگار) پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی ممکنہ مداح نوجوان پاکستانی لڑکی نے مبینہ طورپر خودکشی کرلی جس کی لاش تحویل میں لے کر پولیس نے تفتیش شروع کردی۔

پولیس کے مطابق  ڈیفنس کے علاقہ سے گھریلو ملازمہ کی لاش برآمد ہوئی ہے جس نے مبینہ طور پر خودکشی کی ہے۔ 20 سالہ عالیہ نے پنکھے کے ساتھ لٹک کر خودکشی کی ، عالیہ انڈین ادکارر کو یو ٹیوب پر فالو کرتی تھی ،  انڈین اداکار کی خودکشی کو دیکھ کر مبینہ طور پر خودکشی کے امکانات ابتدائی تفتیش میں پائے گئے ہیں ۔

پولیس نے بتایاکہ   پوسٹمارٹم کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے ،  لاش کو مردہ خانے منتقل کیا جارہا ہے، فرانزک ٹیمیں نے موقعہ سے شواہد اکھٹے کرنے شروع کردیے ہیں،مبینہ زیادتی سیمت مختلف پہلووں پر تفتیش جاری ہے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -تفریح -