پب جی گیم پر پابندی،انتظامیہ پب جی نے پاکستانی ٹیم کو انٹرنیشنل لیگ میں حصہ لینے سے روک دیا

پب جی گیم پر پابندی،انتظامیہ پب جی نے پاکستانی ٹیم کو انٹرنیشنل لیگ میں حصہ ...
پب جی گیم پر پابندی،انتظامیہ پب جی نے پاکستانی ٹیم کو انٹرنیشنل لیگ میں حصہ لینے سے روک دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی اے کی جانب سے پب جی گیم پر پابندی کے بعد انتظامیہ نے پاکستانی ٹیم کو انٹرنیشنل لیگ میں حصہ لینے سے روک دیا۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق پب جی انتظامیہ کاکہناہے کہ جب تک پب جی پر پابندی ہے پاکستانی ٹیم کو شامل نہیں کر سکتے ،پاکستانی ٹیم کو فیصلے سے آگاہ کردیاگیا۔

پاکستانی ٹیم نے آج شام 5 بجے پہلے میچ میں حصہ لیناتھا،پاکستانی کھلاڑی عبدالحسیب ناصر نے کہاہے کہ ہم دو سال کی محنت کے بعد پاکستان کی نمائندگی کرنے کے قابل ہوئے ،باقی حکومتیں اپنے کھلاڑیوں کو بہت سپورٹ کرتی ہیں ،عبدالحسیب ناصرنے کہاکہ گیم پرپابندی سے ای سپورٹس پر برااثر پڑے گا،حکومت فوری طور پر کھیل سے پابندی ختم کرے ۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -