ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ،سابق وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کیخلاف شکایت کی تصدیق کاعمل مکمل

ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ،سابق وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کیخلاف ...
ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ،سابق وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کیخلاف شکایت کی تصدیق کاعمل مکمل

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ادویات کی قیمتوں میں اضافے پرسابق وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کیخلاف شکایت کی تصدیق کاعمل مکمل کرلیاگیا،عامر محمود کیانی کیخلاف انکوائری نیب راولپنڈی نے جے آئی ٹی کے سپرد کردی۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ جے آئی ٹی نے عامر محمود کیانی کیخلاف انکوائری شروع کردی ،نیب قواعدکے مطابق انکوائری کے دوران ذمہ داران کو گرفتار کیاجاسکتا ہے ۔یاد رہے کہ عامر محمود کیانی کے خلاف ادویات کی قیمتوں میں غیرقانونی اضافے کے الزامات ہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -