"طیاروں کے کاک پٹ اور کیبن میں سگریٹ نوشی کی تو۔۔۔" سول ایوی ایشن نے خبردار کردیا

"طیاروں کے کاک پٹ اور کیبن میں سگریٹ نوشی کی تو۔۔۔" سول ایوی ایشن نے خبردار ...

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سول ایوی ایشن نے پائلٹس اور دیگر عملے کیلئے اتباہ جاری کیا ہے کہ اگر طیاروں کے کاک پٹ یا کیبنز میں سگریٹ نوشی کی گئی تو ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے طیاروں خصوصاً کاک پٹ اور کیبن میں سگریٹ نوشی کا نوٹس لے لیا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پائلٹس کے طیاروں میں سگریٹ نوشی سے متعلق انتباہ بھی جاری کیاہے۔

رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن نے کہا ہے کہ  طیاروں کے کاک پٹ اور کیبن میں سگریٹ نوشی پر سخت تادیبی کارروائی ہوگی جب کہ کاک پٹ اور کیبن میں سگریٹ نوشی پر معطلی اور جرمانہ بھی عائد کیا جاسکتا ہے۔

سی اے اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ  تمام آپریٹرز کاک پٹ میں سگریٹ نوشی نہ کرنے کےکلچرکو  یقینی بنائیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -