اے ٹی سی میں رینجرزاہلکاروں کے قتل کیس کی سماعت ،عزیر بلوچ کی اہلخانہ سے ملاقات کی درخواست منظور

اے ٹی سی میں رینجرزاہلکاروں کے قتل کیس کی سماعت ،عزیر بلوچ کی اہلخانہ سے ...
اے ٹی سی میں رینجرزاہلکاروں کے قتل کیس کی سماعت ،عزیر بلوچ کی اہلخانہ سے ملاقات کی درخواست منظور

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے عزیر بلوچ کی اہلخانہ سے ملاقات کی درخواست منظور کرلی ،ملزم کی درخواست پر کمرہ عدالت میں اہلخانہ سے ملاقات کرائی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رینجرزاہلکاروں کے قتل کیس کی اے ٹی سی میں سماعت ہوئی،عزیربلوچ اورایم کیوایم کے شیرمحمدعرف شیروکو عدالت میں پیش کیا گیا۔

عزیر بلوچ نے درخواست کرتے ہوئے کہاکہ مجھے کراچی سینٹرل جیل منتقل کیاجائے،عدالت نے درخواست پرنوٹس جاری کردیئے ۔لیاری گینگ وارکے سرغنہ عزیربلوچ نے استدعا کی کہ کافی عرصے سے اہلخانہ سے نہیں ملا ،ملاقات کرائی جائے ،عدالت نے عزیر بلوچ کی ملاقات کی درخواست منظور کرلی ،عدالتی حکم پر عزیر بلوچ کی کمرہ عدالت میں اہلخانہ سے ملاقات کرائی گئی ،20 سے 25 منٹ جاری رہنے والی ملاقات میں عزیر بلوچ کی اہلیہ بیٹی اور سسر شامل تھے ،عدالت نے سماعت اگست کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ سندھ رینجرزکے2 اہلکاروں کوعزیزآبادمیں قتل کیاگیاتھا ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -