کورونا وائرس کے باعث معطل چیمپینز لیگ کے کوارٹر فائنلز اور سیمی فائنلز کے ڈراز کا اعلان ہو گیا

کورونا وائرس کے باعث معطل چیمپینز لیگ کے کوارٹر فائنلز اور سیمی فائنلز کے ...
کورونا وائرس کے باعث معطل چیمپینز لیگ کے کوارٹر فائنلز اور سیمی فائنلز کے ڈراز کا اعلان ہو گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس کے باعث عائد کئے گئے لاک ڈاﺅن کی وجہ سے معطل ہونے والی چیمپینز لیگ کے کوارٹر فائنلز اور سیمی فائنلز کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیمپینز لیگ کا آغاز پر ی کوارٹر فائنل میچز سے ہوگا جس میں ریال میڈرڈ اور مانچسٹر سٹی مدمقابل ہونگی، بارسلونا کا مقابلہ نیپولی سے ہو گا جبکہ چیلسی کا مقابلہ بائرن میونخ سے ہو گا۔ کورونا وائرس کی وجہ سے چیمپینز لیگ کے میچز بھی مارچ کے وسط سے معطل تھے لیکن اب یوئیفا نے کوارٹرز اور سیمی فائنلز کے ڈراز کا اعلان کردیا ہے۔

کوارٹرفائنلز سے قبل پری کوارٹر فائنل میں ریال میڈرڈ کا مقابلہ مانچسٹر سٹی سے ہوگا جبکہ لیون اور یوونٹس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔راؤنڈ آف سکسٹین کے میچ میں نیپولی اور بارسلونا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی جبکہ چیلسی کا مقابلہ جرمن کلب بائرن میونخ سے ہوگا۔

چیمپینز لیگ کے دو کوارٹر فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ لاک ڈاﺅن سے پہلے ہی ہوچکا تھا جس میں جرمن کلب لائپزگ کا مقابلہ ایٹلاٹیکو میڈرڈ سے ہوگا جبکہ دوسرے کوارٹر فائنل میں اٹالین کلب اٹلانٹا یونائیٹڈ کا مقابلہ پی ایس جی سے ہوگا۔

مزید :

کھیل -