انٹرنیشنل فٹنس اوپن چیلنج ٹورنامنٹ، پاکستانی ٹیم نے شاندار کارنامہ سرانجام دیدیا، سبز ہلالی پرچم بلند کر دیا

انٹرنیشنل فٹنس اوپن چیلنج ٹورنامنٹ، پاکستانی ٹیم نے شاندار کارنامہ سرانجام ...
انٹرنیشنل فٹنس اوپن چیلنج ٹورنامنٹ، پاکستانی ٹیم نے شاندار کارنامہ سرانجام دیدیا، سبز ہلالی پرچم بلند کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل فٹنس اوپن چیلنج ٹورنامنٹ میں پاکستان نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے جبکہ میکسیکو کی دوسری اور فجی کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن کے زیراہتمام فٹنس اوپن چیلنج میں پانچ براعظموں کے 41 ممالک کی ٹیموں نے شرکت کی۔ ایونٹ میں پاکستان کے 16 جوڈوکاز شریک ہوئے اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 49 طلائی بیج حاصل کئے ۔

میکسیکو کی 12 رکنی ٹیم نے 47 طلائی بیجز جیتے جبکہ فجی کی 9 رکنی ٹیم نے 31 بیجز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان ٹیم کے کوچ عبدالرحیم کا کہنا ہے کہ پاکستانی جوڈوکاز کی کارکردگی قابل ستائش ہے، لاک ڈاﺅن کے دوران بھی انہوں نے خوب محنت کی۔

مزید :

کھیل -