سالی کی محبت میں گرفتار آدمی نے بینک سے قرضہ لے کر بیوی کو قتل کرادیا

سالی کی محبت میں گرفتار آدمی نے بینک سے قرضہ لے کر بیوی کو قتل کرادیا
سالی کی محبت میں گرفتار آدمی نے بینک سے قرضہ لے کر بیوی کو قتل کرادیا

  

پٹنہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست بہار میں ایک شخص نے اپنی سالی کی محبت میں گرفتار ہو کر بینک سے قرضہ لے کر اپنی بیوی کو قتل کرادیا۔

پٹنہ میں شنبھو نامی آدمی کی لانڈری کی دکان ہے، اس کی 2 بیٹیاں ہیں اور اس کی بیوی تیسری بار بھی حاملہ تھی ۔ ایک دن اس کی اپنی دکان میں جرائم پیشہ شخص رشی سے ملاقات ہوئی، اس دوران اس نے بتایا کہ وہ اپنی سالی سے محبت کرتا ہے، اسے شک ہے کہ اس کی بیوی تیسری بار بھی بیٹی کو جنم دے گی اس لیے وہ اسے قتل کرانا چاہتا تھا۔

جرائم پیشہ شخص نے ڈھائی لاکھ روپے میں سودا طے کیا، 50 ہزار روپے قتل سے پہلے اور 2 لاکھ کام ہونے کے بعد ادا کرنا قرار پائے۔ 9 جولائی کو شنبھو اپنی بیوی اور بچیوں کو لے کر سسرال گیا، واپسی پر رشی نے اس کی بیوی کو راستے میں گولی مار کر قتل کردیا۔

پولیس کیلئے اس قتل کی واردات کا سراغ لگانا انتہائی مشکل تھا، کیونکہ اس کو انتہائی منظم اور پروفیشنل طریقے سے انجام دیا گیا تھا۔ شوہر شنبھو سے تفتیش کے دوران بھی کوئی بات سامنے نہیں آسکی تاہم جمعرات کو پٹنہ کے ایس ایس پی اپندر شرما ، ایس پی ایسٹ جتندر کمار اور جگن پور تھانہ کے ایس ایچ او مکیش کمار نے ساڑھے 5 گھنٹے تک تفتیش کی جس کے دوران ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔

ملزم شنبھو نے بتایا کہ اس کے پاس 20 ہزار روپے تھے جبکہ قتل سے پہلے 50 ہزار روپے ادا کرنے تھے، اس لیے اس نے بینک سے 30 ہزار روپے کا قرضہ لے کر جرائم پیشہ شخص رشی کو 50 ہزار روپے پورے کرکے دیے جس کے بعد اس کی بیوی کو قتل کیا گیا۔

مزید :

جرم و انصاف -