حکومت کا بڑا فیصلہ ،پی ٹی ایم کے لیے خوشخبری آگئی

حکومت کا بڑا فیصلہ ،پی ٹی ایم کے لیے خوشخبری آگئی
حکومت کا بڑا فیصلہ ،پی ٹی ایم کے لیے خوشخبری آگئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )کے پی کے حکومت نے پشتون تحفظ مومومنٹ کے رہنماوں کے خلاف دائر کیس واپس لینے کا فیصلہ کرلیااور اس حوالے سے عدالت میں درخواست جمع کرا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت موجودہ صورتحال کے تناظر میں کیس واپس لینا چاہتی ہے ۔

دوسری جانب پی ٹی ایم رہنماو¿ں کے وکیل عبدالطیف آفریدی ایڈوکیٹ نے جیونیوز سے گفتگو میں حکومت کی جانب سے درخواست دائر کرنے کی تصدیق کی اور کہا کہ حکومت نے کیس واپس لینے کے لیے عدالت میں درخواست دائرکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ استغاثہ کی درخواست جمع ہونے کے بعد کیس خودبخود ختم ہوجاتا ہے۔

خیال رہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں خڑ کمر چیک پوسٹ پر حملے کا واقعہ 26 فروری 2019 کو پیش آیا تھا۔خڑ کمر واقعے میں 13 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے تھے جب کہ زخمیوں میں 5 سیکیورٹی اہلکار بھی شامل تھے۔ سی ٹی ڈی نے پی ٹی ایم رہنما محسن داوڑ اور علی وزیر سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔پی ٹی ایم رہنماوں کے خلاف کیس بنوں کے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں زیر سماعت ہے جہاں اب کیس کی سماعت 16 جولائی کو ہوگی۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -