میٹرو اورنج لائن کا کتنا کام باقی ہے اور ٹرین کب چلائی جائے گی؟وزیر اعلیٰ پنجاب نے بتا دیا

میٹرو اورنج لائن کا کتنا کام باقی ہے اور ٹرین کب چلائی جائے گی؟وزیر اعلیٰ ...
میٹرو اورنج لائن کا کتنا کام باقی ہے اور ٹرین کب چلائی جائے گی؟وزیر اعلیٰ پنجاب نے بتا دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے میٹرو اورنج لائن کے ڈیرہ گجراں سٹیشن کا دورہ کیا اور ٹرین کے آغاز کی تیاریوں کا جائزہ لیا،عثمان بزدار نے ٹرین کی جدید ترین سہولتوں اور آٹومیٹک آلات کا بھی معائنہ کیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو سیکرٹری ٹرانسپورٹ،ڈی جی ایل ڈی اےاوردیگر نے بریفنگ دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین سی پیک کا منصوبہ ہے، جلد ازجلد چلانے کی کوشش کریں گے، ٹرین کا تعمیراتی کام تقریباً مکمل ہوچکا ہے، سازگار حالات کا انتظار کر رہے ہیں، کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی رکاوٹیں دور ہوتے ہی باقاعدہ آغاز کر دیا جائے۔ عثمان بزدار نے 17 منٹ تک اورنج ٹرین منصوبہ کا دورہ کیا۔ ان کا کہنا تھا ٹرین چلا کر سابق حکومت کے منصوبے بند کرنے کی روایت کا خاتمہ کر رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -