سندھ اور پنجاب کے تمام سی این جی سٹیشنز بند کر دئیے ، شہری شدید پریشان

سندھ اور پنجاب کے تمام سی این جی سٹیشنز بند کر دئیے ، شہری شدید پریشان
سندھ اور پنجاب کے تمام سی این جی سٹیشنز بند کر دئیے ، شہری شدید پریشان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ اور پنجاب کے تمام سی این جی سٹیشنز بند کردیئے گئے جس پر چیئرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث نے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ زبردستی سی این جی سٹیشنز بند کرانے سے لاکھوں افراد بے روزگار ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی چیئرمین سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ نے کہا کہ سندھ اور پنجاب کے 1700 سی این جی سٹیشنز زبردستی بند کرائے گے جس سے لاکھوں افراد کو بےروزگار کر دیا گیا۔ سی این جی سٹیشنز کی بندش کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں، غیاث پراچہ نے کہا کہ کے الیکٹرک کو ایل این جی دینے کیلئے سی این جی سٹیشنز کو بند کردیا گیا، حکومت نے نجی کمپنی کے الیکٹرک کا بوجھ اٹھاکر سی این جی سیکٹر کو قربانی کا بکرا بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سی این جی سیکٹر کو نہ مقامی گیس ملتی ہے اور نہ ہی درآمد کرنے کی اجازت دی جاتی ہے، چیئرمین سی این جی ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ سی این جی سکیٹرکو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موسم گرما میں سی این جی کی بندش ناقابل فہم ہے، تاہم سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق اتوار سے سی این جی سیکٹر کو ایل این جی بحال کردی جائے گی۔
سی این جی سٹیشنز بند ہونے سے رکشہ و ٹیکسی ڈرائیورز شدید پریشانی سے دوچار ہیں، گیس کی بندش کے باعث متبادل ایندھن ایل پی جی کی طلب بھی بڑھ گئی جس کے بعد منافع خور بھی میدان میں آ گئے، شہر کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی کی قیمت میں خود ساختہ اضافہ کردیا گیا۔

مزید :

قومی -