پی ٹی آئی حکومت کا لاہور کے قریب جھیل والا خوبصورت اور جدید ترین شہر تیار کرنے کا منصوبہ

پی ٹی آئی حکومت کا لاہور کے قریب جھیل والا خوبصورت اور جدید ترین شہر تیار ...
پی ٹی آئی حکومت کا لاہور کے قریب جھیل والا خوبصورت اور جدید ترین شہر تیار کرنے کا منصوبہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب حکومت لاہور کے قریب ایک لاکھ ایکڑ سے زیادہ رقبے میں ایک ”جدید ترین شہر“ تیار کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

ایک بیان کے مطابق ، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے لاہور کے شمال میں ایک "جدید ترین شہر" کی ترقی کے لئے "ریور راوی فرنٹ اتھارٹی" کے قیام کو گرین سگنل دے دیا ہے۔صوبائی حکومت اس اتھارٹی کے قیام کے لئے ایک آرڈیننس جاری کرے گی جس کے چیئر مین وزیر اعلیٰ پنجاب خود ہونگے ۔اتھارٹی ایک لاکھ ایکڑ سے زیادہ رقبے پر نئے شہر کی ترقی کے لئے کام کرے گی۔ توقع کی جا رہی ہے کہ شہر کی ترقی کے لئے نجی شعبے کے ذریعہ 5 ٹریلین روپے کی سرمایہ کاری ہوگی۔نیا شہر لاہور شہر میں گنجان ٹریفک ، پانی اور ماحولیات کے مسائل پر قابو پانے میں معاون ثابت ہوگا۔نئے شہر میں ایک بڑی جھیل اور مفت بیراج بھی تعمیر کیے جائیں گے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -