پاکستان میں بننے والے سینیٹائزر اور ماسک۔۔۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کر دیا

پاکستان میں بننے والے سینیٹائزر اور ماسک۔۔۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ...
پاکستان میں بننے والے سینیٹائزر اور ماسک۔۔۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کر دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ میڈان پاکستان سینیٹائزر اور ماسک سے اپنی ضرورت بھی پوری ہو رہی ہے اور کروڑوں کی ایکسپورٹ بھی کررہے ہیں، 10سال میں پاکستان کوٹیکنالوجی سپرپاور بنانا اصل منزل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فوادحسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ "میڈان پاکستان" کے منصوبوں کو وزارت سائنس اینڈٹیکنالوجی نے اپنایا نہ ہوتا تو  ملک میں سینیٹائزر اور ماسک مل ہی نہیں رہے ہوتے یا پھربلیک ہوتے، اپنی ضرورت بھی پوری ہو رہی ہے کروڑوں کی ایکسپورٹ بھی کررہے ہیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگلے مرحلے میں فیصل آبادمیں 200سوایکڑ پر ہیلتھ سٹی بنانے جارہے ہیں، لاہور،کراچی، اسلام آباد میں سائنس وٹیکنالوجی اسپیشل اکنامک زون بنائیں گے، ان زونز میں ٹیکنالوجی انڈسٹری، بزنس کو خصوصی مراعات حاصل ہوں گی، 10سال میں پاکستان کو ٹیکنالوجی سپرپاور بنانا اصل منزل ہے۔ وفاقی وزیرچوہدری فواد حسین نے مزید کہا کہ امریکا،چین،روس،کوریا، جاپان، یورپی یونین کی ملٹی نیشنل کمپنیاں پاکستان سے ہاتھ ملائیں، ملک میں ٹیکنالوجی بزنس کیلئے سازگار ماحول اور ریلکس ٹیکس اسٹرکچردیں گے، ہمارے دروازے کھلے ہیں، دنیا کی آبادی کا 66فیصد 4گھنٹے کی فلائٹس کے فاصلے پر رہتا ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -