پنجاب میں 3 سالہ بچے کے قتل کا معمہ حل ہو گیا، قاتل کون نکلا؟ ایسا انکشاف کہ کوئی تصور بھی نہ کر سکے

پنجاب میں 3 سالہ بچے کے قتل کا معمہ حل ہو گیا، قاتل کون نکلا؟ ایسا انکشاف کہ ...
پنجاب میں 3 سالہ بچے کے قتل کا معمہ حل ہو گیا، قاتل کون نکلا؟ ایسا انکشاف کہ کوئی تصور بھی نہ کر سکے

  

قصور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں 3 سالہ بچے کے قتل کا معمہ حل ہو گیا اور سنگدل باپ ہی اپنے لخت جگر کا قاتل نکلا جسے پولیس نے گرفتار کر لیا ہے اور ملزم نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سگے باپ کے ہاتھوں کمسن بیٹے کے قتل کی یہ دلخراش واردات پنجاب کے شہر قصور کے علاقے کھڈیاں میں پیش آئی۔ گزشتہ روز بستی بارات شاہ سے شعبان نامی 3 سالہ بچہ اچانک لاپتہ ہوگیا تھا جس کے بعد کچھ دیر بعد شعبان کی نعش ملی تھی، واقعے کے بعد پولیس نے مختلف زاویوں سے تفتیش کی اور شک کی بنیاد پر مقتول بچے کے باپ ندیم کو گرفتار کر کے پوچھ گچھ شروع کر دی۔

دوران تفتیش پولیس نے جب مقتول شعبان کے باپ سے پوچھ گچھ کی تو انکشاف ہوا کہ اس نے خود ہی اپنے لخت جگر کا قتل کیا ہے۔ اے ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ سفاکیت کا مظاہرہ کرنے والے سنگدل باپ نے دوران تفتیش اپنے بیٹے کو بے دردی سے قتل کرنے کا اعتراف جرم کرلیا ہے جبکہ قتل کی وجوہات جاننے کیلئے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -قصور -