پاکستان اور چین کے درمیان 130مشترکہ تحقیقی منصوبوں کی منظوری،پاکستانی سائنسدانوں کے لیے خوشخبری آگئی

پاکستان اور چین کے درمیان 130مشترکہ تحقیقی منصوبوں کی منظوری،پاکستانی ...
پاکستان اور چین کے درمیان 130مشترکہ تحقیقی منصوبوں کی منظوری،پاکستانی سائنسدانوں کے لیے خوشخبری آگئی

  

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن) چین کے نیشنل نیچرل سائنس فاو¿نڈیشن (این ایس ایف سی) اور پاکستان سائنس فاونڈیشن (پی ایس ایف) نے سی پیک کے تحت آب و ہوا کی تبدیلی کے تناظر میں 130 مشترکہ تحقیقی منصوبوں کے ابتدائی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔

این ایس ایف سی اور پی ایس ایف نے دونوں ممالک کے تعلیمی اداروں کے مابین مشترکہ تحقیق کے لئے 30 اکتوبر 1992 کو مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔ ایم او یو کو 2015 میں دوبارہ متحرک کیا گیا تھا۔دونوں ممالک کے تحقیقی اور تعلیمی اداروں کے مابین سائنس دانوں ، سائنسی معلومات اور مواد کا تبادلہ اس بین الاقوامی رابطے کا ایک بنیادی مقصد ہے۔اس اتحاد کی تشکیل کے بعد سے ہی ، این ایس ایف سی اور پی ایس ایف نے دونوں ممالک کی سائنس اور ٹیکنالوجی تنظیموں کے مابین تعاون کو مستحکم کرنے کی کوششوں کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں سے متعلق مشترکہ سائنسی تحقیقی سرگرمیاں انجام دی ہیں۔

مزید :

قومی -