زرتاج گل پر حملہ کس نے کیا؟ وزیر مملکت خود میدان میں آگئی

زرتاج گل پر حملہ کس نے کیا؟ وزیر مملکت خود میدان میں آگئی
زرتاج گل پر حملہ کس نے کیا؟ وزیر مملکت خود میدان میں آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازی خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے خود پر حملے کی ذمہ داری ن لیگ پر عائد کردی۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں زرتاج گل وزیر نے کہا کہ ان پر چند ملازموں کے ذریعے پتھراؤ کرایا گیا اور نعرے لگوائے گئے۔ اس چیز سے ڈیرہ غازی خان میں ترقیاتی کاموں کو روکا نہیں جاسکتا، یہ ان کے مخالفوں کی غلط فہمی ہے۔

زرتاج گل وزیر نے ن لیگ کی طرف انگلیاں اٹھائیں اور کہا کہ اگر حملہ سابق وفاقی وزیر اویس لغاری نے نہیں کرایا تو وہ کھل کر اس کی مذمت کریں۔

زرتاج گل نے حملہ کرنے والے افراد کی تصاویر بھی شیئر کیں اور کہا کہ " گاڑی پر مسترد شدہ سیاسی پارٹی کا نشان واضح ہے۔"

خیال رہے کہ وزیر ماحولیات زرتاج گل نے سیاحتی مقام فورٹ منرو کا دورہ کیا جہاں اشتعال میں گھیرے عوام نے انہیں بولنے تک نہ دیا اور نہ ہی بیٹھنے کی اجازت دی۔ مشتعل افراد نے ٹماٹر لے آﺅ کی آواز لگائی جس پر پولیس اہلکار زرتاج گل کو وہاں سے نکال لے گئے۔ مظاہرین کی جانب سے پی ٹی آئی مردہ باد کے نعرے لگائے گئے اور افتتاحی تختی کو جوتوں کا ہار پہنایا گیا ۔